اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ریورس ڈرائیونگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان کے مثبت تشخص کو مزید تقویت ملی ہے۔ ہفتہ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ سلطان گولڈن کی یہ کامیابی پاکستانی قوم کے حوصلے، مہارت اور غیر متزلزل لگن …
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ریورس ڈرائیونگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ریورس ڈرائیونگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر سلطان گولڈن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان کے مثبت تشخص کو مزید تقویت ملی ہے۔ ہفتہ کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ سلطان گولڈن کی یہ کامیابی پاکستانی قوم کے حوصلے، مہارت اور غیر متزلزل لگن کی عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس شاندار کارنامے سے عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت تشخص کو مزید تقویت ملی ہے۔انہوں نے سلطان گولڈن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔








