صدرِ مملکت کا خیبر پختونخوا میں سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت کا خیبر پختونخوا میں سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سرحد پار سے دراندازی کی کوششیں ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کا دفاع اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ صدرِ آصف علی زرداری نے افغان عبوری حکومت پر ایک بار پھر زور دیا کہ وہ اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔