صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کا آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کانفرنس سے خطاب

مظفرآباد/اسلام آباد۔16 جولائی (اے پی پی)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی سرکاری جامعات میں آزاد کشمیر اور پاکستان سے آئے ہوئے طلباءکو جدید اعلیٰ تعلیمی سہولیات مہیا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریںگے اور تحقیق و جدت کو فروغ دینے کےلئے انتھک محنت و کاوشیں کریںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات کے وائس …

مظفرآباد/اسلام آباد۔16 جولائی (اے پی پی)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی سرکاری جامعات میں آزاد کشمیر اور پاکستان سے آئے ہوئے طلباءکو جدید اعلیٰ تعلیمی سہولیات مہیا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریںگے اور تحقیق و جدت کو فروغ دینے کےلئے انتھک محنت و کاوشیں کریںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ کانفرنس پیر کو ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر جامعہ آزاد جموں وکشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی باغ پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم خان، وائس چانسلر میر پور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمان اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر دلنواز احمد گردیزی نے شرکت کی۔ کانفرنس میں جامعات سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئے جن میں جامعات کے اندر مختلف نئے شعبہ جات کا اجراءسب کیمپسز کا قیام، جاب فیئرز، مختلف سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد ، جامعات کے آئین ،بین الاجامعات مقابلہ جات اور دیگر مالی ، انتظامی و تدریسی امور کے متعلق سیر حاصل گفتگو ہوئی۔