اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تنگ نظری اور نسل پرستی فروغ پا رہی ہے اور ورلڈ آرڈر بھی تبدیل ہو رہا ہے، ان وجوہات کی بناءپر مستقبل قریب میں کئی ممالک اور خطوں کے درمیان کشیدگی بڑھنے اور نئی جنگوں کے آغاز، بعض ممالک میں خانہ جنگی اور عدم استحکام پیدا …
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان کا سہالہ پولیس کالج میں زیر تربیت ڈی ایس پیز، انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز اور فیکلٹی ممبران سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر تنگ نظری اور نسل پرستی فروغ پا رہی ہے اور ورلڈ آرڈر بھی تبدیل ہو رہا ہے، ان وجوہات کی بناءپر مستقبل قریب میں کئی ممالک اور خطوں کے درمیان کشیدگی بڑھنے اور نئی جنگوں کے آغاز، بعض ممالک میں خانہ جنگی اور عدم استحکام پیدا ہونے کے امکانات ہیں، ایسی صورتحال کے پیش نظر ہمیں امن و استحکام اور اقتصادی و معاشی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہو گی، اس وقت پاکستان خطہ کی ابھرتی ہوئی معیشت ہے، ترقی کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، کسی بھی ملک کی بلاتعطل اقتصادی ترقی اور خوشحالی کےلئے مستعد، چاق و چوبند اور تربیت یافتہ پولیس فورس کاہونا بہت ضروری ہے، ملک کی جغرافیائی سرحدوں، فضاءاور سمندری حدود کا دفاع افواج پاکستان کی ذمہ داری ہے لیکن ملک کی اندرونی سلامتی عوام کے جان و مال کا تحفظ، امن و امان کا قیام صرف اور صرف پولیس کی ذمہ داری ہے۔








