صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان کا برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالامیں منعقدہ کشمیر سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے جدوجہد انصاف، عالمی قوانین، جمہوری اقدار اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے ہیں، نہ کوئی رعایت ، مقبوضہ کشمیر کی اندوہناک صورتحال پر عالمی برادری کے بے حسی اور خاموشی افسوسناک ضرور …

اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیری قوم کے حق خود ارادیت کے حصول کےلئے جدوجہد انصاف، عالمی قوانین، جمہوری اقدار اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے، ہم کسی سے بھیک نہیں مانگتے ہیں، نہ کوئی رعایت ، مقبوضہ کشمیر کی اندوہناک صورتحال پر عالمی برادری کے بے حسی اور خاموشی افسوسناک ضرور ہے لیکن ہم مایوس نہیں ، کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں بھارتی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتے، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، برطانیہ عالمی قوانین، جمہوری اقدار اور انسانیت پر یقین رکھنے والا ملک ہے، برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کریں اور کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے اور حق خود ارادیت دلانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق وہ برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا( ہاﺅس آف لارڈز) میں منعقدہ کشمیر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے جس میں برطانوی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے 24 ارکان نے شرکت کی ۔ صدر مسعود خان نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ انسانی حقوق کی محافظ اور علمبردار ہے ۔ سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہونے کے ناطے عالمی امن و سلامتی بھی برطانیہ کی ذمہ داری ہے ۔ مسئلہ کشمیر برطانوی قانون آزادی ہند 1947 ءکے ایجنڈے کا نا مکمل حصہ ہے ۔ جس جذبے کے تحت برطانیہ نے ہندوستان اور پاکستان کو آزادی دے کر دو ملک بنائے تھے ۔ اِسی اصول کے تحت کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں حق خود ارادیت دلانے کے لیے بھی برطانوی حکومت اپنا اثر و سوخ استعمال کرے ۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply