برسلز ۔ 12 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول جنوبی ایشیاءمیں ایک نئی دیوار برلن ہے جس نے کشمیر ی قوم کو 70 سال سے تقسیم کر رکھا ہے، جنگ بندی لائن کے باعث ماﺅں سے بچے، بہنوں سے بھائی اور ہزاروں لوگ اپنے خاندانوں سے جدا ہیں، روایتی راستے، باہمی …
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان کا برسلز میں کشمیر کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
برسلز ۔ 12 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیر کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول جنوبی ایشیاءمیں ایک نئی دیوار برلن ہے جس نے کشمیر ی قوم کو 70 سال سے تقسیم کر رکھا ہے، جنگ بندی لائن کے باعث ماﺅں سے بچے، بہنوں سے بھائی اور ہزاروں لوگ اپنے خاندانوں سے جدا ہیں، روایتی راستے، باہمی میل جول، تجارت لین دین غمی و خوشی میں شرکت کے مواقع مسدور ہیں، اس وقت کنٹرول لائن نے دیوار برلن کی طرح ریاست جموں و کشمیر کے دونوں حصوں کو جدا کر رکھا ہے، ایک بڑے حصے مقبوضہ کشمیر میں اقتصادی، سیاسی اور معاشی آزادیاں سلب ہیں جن کےلئے آواز بلند کرنے پر ہمارے بہن بھائیوں کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے، وہاں کرفیو اور ہڑتالوں کے باعث لوگوں کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں، لوگوں سے تعلیم و ترقی کے تمام مواقع بھی چھین لئے گئے ہیں، گزشتہ 30 سال سے ہماری دو نسلیں تعلیم کے لحاظ سے پیچھے رہ گئی ہیں، شرح خواندگی تیزی سے گر رہی ہے، ہزاروں لوگ حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں شہید کئے جا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپی پارلیمنٹ میں کنزر ویٹو اور ریفارمٹس گروپ کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس جس کا عنوان تھا ”جنوبی ایشیاءمیں نئی دیوار برلن“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








