صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود احمد خان کا مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کے موقف پر قائم رہنے اور کشمیریوں کے خون کی وجہ سے زندہ ہے، بھارت پاکستان کے خلاف صرف سرحدوں پر ہی نہیں بلکہ سفارتی اور ابلاغ کے میدانوں پر جنگ لڑرہا ہے، قوم جنگ کے لئے تیار رہے، بھارت نے طبل جنگ بجا دیا ہے، …

اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کے موقف پر قائم رہنے اور کشمیریوں کے خون کی وجہ سے زندہ ہے، بھارت پاکستان کے خلاف صرف سرحدوں پر ہی نہیں بلکہ سفارتی اور ابلاغ کے میدانوں پر جنگ لڑرہا ہے، قوم جنگ کے لئے تیار رہے، بھارت نے طبل جنگ بجا دیا ہے، تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی میڈیا مسئلہ کشمیر پر کھل کر بات کر رہا ہے، ہمیں اپنی صفوں میں نفاق پیدا کرنے والوں کے خلاف لڑنا ہو گا، مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر کے بھارت کی بدنام زمانہ جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، ایسی ثالثی قبول نہیں کریں گے جس میں کشمیریوں کو شامل نہ کیا جائے، سلامتی کونسل کے اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو برداشت فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔