صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز آزاد کشمیر کا دورہ

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز آزاد کشمیر کا واحد ہسپتال ہے جو مظفرآباد، ہٹیاں، نیلم اور باغ سمیت ملحقہ خیبر بختونخوا کے علاقوں کے دس لاکھ سے زیادہ مریضوں کو ہر سال طبی سہولتیں مہیا کر رہا ہے، مشکلات کے باوجود عوام کی اتنی بڑی تعداد کو صحت کی سہولتیں …

اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز آزاد کشمیر کا واحد ہسپتال ہے جو مظفرآباد، ہٹیاں، نیلم اور باغ سمیت ملحقہ خیبر بختونخوا کے علاقوں کے دس لاکھ سے زیادہ مریضوں کو ہر سال طبی سہولتیں مہیا کر رہا ہے، مشکلات کے باوجود عوام کی اتنی بڑی تعداد کو صحت کی سہولتیں مہیا کرنے پر ہسپتال کی انتظامیہ اور محکمہ صحت عامہ مبارکباد کا مستحق ہے، آزاد کشمیر میں صحت کی سہولتوں کو عالمی معیار کے مطابق بنانا اور دور دراز کے علاقوں میں بنیادی طبی سہولتوں کو شہریوں کے لیے یقینی بنانا حکومت کا ہدف ہے جسے حاصل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ہسپتال کے دورے کے بعد ایک بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صدر سردار مسعود خان نے ایمز کے دورے کے دوران شعبہ انتہائی نگہداشت کے علاوہ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply