صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا انٹرنیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ 9/11 ایک بہت بڑا سانحہ تھا جس کی پاکستان سمیت پوری مسلم دنیا نے شدید مذمت کی کیونکہ یہ انسانیت کے خلاف سنگین قدم تھا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس اور لرزہ طاری ہو گیا تھا، 9/11 کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے 70 …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ 9/11 ایک بہت بڑا سانحہ تھا جس کی پاکستان سمیت پوری مسلم دنیا نے شدید مذمت کی کیونکہ یہ انسانیت کے خلاف سنگین قدم تھا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس اور لرزہ طاری ہو گیا تھا، 9/11 کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے 70 ہزار سویلین اور پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں مقامی ہوٹل میں نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم فورم کانفرنس سے پاکستان اور 9/11 کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا ہے کہ 9/11 ایک بہت بڑا سانحہ تھا جس کی پاکستان سمیت پوری مسلم دنیا نے شدید مذمت کی کیونکہ یہ انسانیت کے خلاف سنگین قدم تھا جس سے لوگوں میں خوف و ہراس اور لرزہ طاری ہو گیا تھا۔