مظفر آباد۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کے کامیاب تجربے پر پوری قوم، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، مسلح افواج، سائنسدانوں، انجینئرز اور میزائل پروگرام سے وابستہ تمام ماہرین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ایک بیان میں صدر آزاد …
صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان کی فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کے کامیاب تجربے پرملک کی سیاسی و فوجی قیادت سمیت پوری قوم کو مبارکباد

مزید خبریں
مظفر آباد۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کے کامیاب تجربے پر پوری قوم، صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، مسلح افواج، سائنسدانوں، انجینئرز اور میزائل پروگرام سے وابستہ تمام ماہرین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ایک بیان میں صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ فتح 4 کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں، جدید ٹیکنالوجی اور خود انحصاری کی جانب اہم پیش رفت ہے، جدید ایویانکس اور جدید نیوی گیشن نظام سے لیس اس میزائل کی کامیاب آزمائش پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور دفاعی ماہرین اور آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی انتھک محنت، فنی مہارت اور عزم کا نتیجہ ہے۔
ڈاکٹر محمد نجیب خان نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قومی دفاع کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کی مسلح افواج نے جس عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا کامیاب میزائل تجربہ بھی اسی قومی عزم اور دفاعی خود انحصاری کے سفر کا ایک اہم سنگ میل ہے، پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں سائنسدانوں، انجینئرز، تکنیکی ماہرین اور دفاعی اداروں سے وابستہ ہر فرد کا کردار قابل تحسین ہے۔صدر آزاد جموں و کشمیر نے کہا کہ پوری کشمیری قوم اس اہم کامیابی پر خوش ہے اور پاکستان کی مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔ کشمیری عوام کو اپنی پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملکی دفاع کے لیے اس کی خدمات پر فخر ہے۔ڈاکٹر محمد نجیب خان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو مزید دفاعی، سائنسی اور تکنیکی کامیابیاں عطا فرمائے اور وطن عزیز کو ہمیشہ امن، سلامتی اور استحکام سے نوازے۔








