نیویارک۔2فروری (اے پی پی):نیویارک میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی ،جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے بعد ہفتے کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔ان کی غائبانہ نمازِ جنازہ اتوار کو نیویارک سٹی کے علاقے بروکلین میں واقع مکی مسجد میں ادا کی گئی ، نمازِ …
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی نیو یارک میں غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی

مزید خبریں
نیویارک۔2فروری (اے پی پی):نیویارک میں صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی ،جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے بعد ہفتے کو اسلام آباد میں انتقال کر گئے تھے۔ان کی غائبانہ نمازِ جنازہ اتوار کو نیویارک سٹی کے علاقے بروکلین میں واقع مکی مسجد میں ادا کی گئی ، نمازِ جنازہ کی امامت امام محمد اسامہ احمد نے کی۔
اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کشمیری عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کے لئے ان کی گراں قدر خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کشمیر کونسل کے سابق رکن سردار سوار خان نے صدر آزاد کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لئے بھرپور جدوجہد کی اور مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے پر ہمیشہ زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اس بات پر بھی یقین رکھتے تھے کہ ایک مضبوط پاکستان ہی کشمیری عوام کے حقوق کے مؤثر دفاع کی ضمانت ہے۔







