صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کا چوہدری غلام عباس کی 50ویں برسی کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ چوہدری غلام عباس کے بغیر ریاست جموں و کشمیر نامکمل ہے‘ ان کی ثابت قدمی کی وجہ سے کشمیر کا آدھا حصہ آزاد ہوا‘ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے ایجنڈے پر ہم سب متحد ہیں‘ چوہدری غلام عباس جو مشن چھوڑ کر گئے تھے اسے آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے کشمیر …

اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ چوہدری غلام عباس کے بغیر ریاست جموں و کشمیر نامکمل ہے‘ ان کی ثابت قدمی کی وجہ سے کشمیر کا آدھا حصہ آزاد ہوا‘ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے ایجنڈے پر ہم سب متحد ہیں‘ چوہدری غلام عباس جو مشن چھوڑ کر گئے تھے اسے آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے کشمیر کو مکمل طور پر آزاد کرانا ہے۔ وہ پیر کو یہاں چوہدری غلام عباس کے مزار پر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام ان کی 50ویں برسی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان‘ مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان‘ آزاد کشمیر قانون سازی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین‘ حریت رہنماﺅں‘ مسلم کانفرنس کے سینئر زعماءنے بھی خطاب کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ چوہدری غلام عباس اصولوں پر کاربند رہنے والے ایک سیاسی رہنما تھے‘ ان کے پاس کوئی سیاسی عہدہ نہیں تھا تاہم ان کا نام ہر کوئی احترام سے لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کا یہ خطہ اگر آزاد نہ ہوتا تو کشمیر کا مسئلہ بھی دفن ہو چکا ہوتا۔ سردار عبدالقیوم خان کا چوہدری غلاس عباس سے اپنا رشتہ اور تعلق تھا اب یہ مشن سردار عتیق نے تھام رکھا ہے۔ چوہدری غلام عباس نے جس مقصد کے لئے قربانیاں دیں وہ ابھی تک پورا نہیں ہوا۔ ڈوگرا کے ہاتھوں ہزاروں کشمیریوں کی شہادت تاریخ کی ایک بدترین ظلم کی داستان ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply