صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان کی وفود سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 24جولائی (اے پی پی)صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان سے ممبر آزاد جموں و کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار الطاف خان آف تھوراڑنے ملاقات کی اور علاقائی مسائل ، سڑکوں کی صورتحال ، آ بنوشی کی سکیموں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا، دونوں رہنماﺅں نے حلقہ نمبر 4 کے مسائل صدر آزاد …

اسلام آباد ۔ 24جولائی (اے پی پی)صدر آزاد کشمیر سردار محمد مسعود خان سے ممبر آزاد جموں و کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی اور معروف سیاسی و سماجی شخصیت سردار الطاف خان آف تھوراڑنے ملاقات کی اور علاقائی مسائل ، سڑکوں کی صورتحال ، آ بنوشی کی سکیموں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا، دونوں رہنماﺅں نے حلقہ نمبر 4 کے مسائل صدر آزاد کشمیر کو پیش کئے ۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بحیثیت مجموعی آزاد کشمیر کے تمام حلقوں کے عوام کو مسائل درپیش ہیں۔ حکومت آزاد کشمیر ان مسائل کے مستقل حل اور جامع تعمیر و ترقی کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کر چکی ہے ۔ شاہرات کی عالمی معیار کے مطابق تعمیر ، لینڈ سلائیڈنگ سے بچاﺅ اور بارشوں سے سڑکوں کی تباہی روکنے کے لیے اقدمات نا گزیر ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ ماضی کے تجربات کی روشنی میں کوئی بھی سڑک ایک مرتبہ تعمیر ہوتی ہے تو بارشوں کا ایک سیزن گزرنے کے بعد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگتی ہے ۔ اس طرح کروڑوں روپے کی لاگت صرف چند ماہ میں ضائع ہو جاتی ہے ۔ اس صورتحال کے تدارک کے لیے منصوبہ بندی اور کام کے معیار کو مذید بہتر بنانا ہو گا ۔

Leave a Reply