صدر آزاد کشمیر سردار مسعودخان کا واشنگٹن میں پاکستانی امریکن کانگریس کی تقریب سے خطاب

واشنگٹن ۔ 13 مئی (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعودخان نے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان تصادم سے بچنے کے لئے ہونے والی پیش رفت پر کا حوالہ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کو یقینی کے لئے مسئلہ کشمیر کا بھی سیاسی حل نکل آئے گا۔یہ بات صدر آزاد کشمیر نے کیپٹل ہل میں پاکستانی امریکی کانگریس کی …

واشنگٹن ۔ 13 مئی (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعودخان نے امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان تصادم سے بچنے کے لئے ہونے والی پیش رفت پر کا حوالہ دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کو یقینی کے لئے مسئلہ کشمیر کا بھی سیاسی حل نکل آئے گا۔یہ بات صدر آزاد کشمیر نے کیپٹل ہل میں پاکستانی امریکی کانگریس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس تقریب کا اہتمام پاکستانی امریکی کانگریس (پی اے سی) نے پاکستانی امریکی کانگریس کے 27ویں سالانہ دوستی کے دن کو منانے کے لئے کیا۔جس میں امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری اورکئی امریکی ارکان نے بھی خطاب کیا۔مہمان خصوصی صدرآزاد کشمیر نے امریکا اور پاکستان سے بھی اپنے دورانی اختلافات کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اہداف کے حصول لئے مل کر کام کرنے کی راہ تلاش کرنے کے لئے وہ 70 سال سے زیادہ تعاون کی تاریخ کا استعمال کریں۔

مزید خبریں