صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے بھارتی حکام کی جانب سے حال ہی میں کپواڑہ اور بارہ مولہ کے اضلاع میں نام نہاد سرچ آپریشن کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے وہاں تعلیمی ادارہ جات اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد وکشمیر نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان …

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے بھارتی حکام کی جانب سے حال ہی میں کپواڑہ اور بارہ مولہ کے اضلاع میں نام نہاد سرچ آپریشن کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے وہاں تعلیمی ادارہ جات اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد وکشمیر نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے آج یہاں ایوان صدر جموں وکشمیرہاﺅس اسلام آباد میں صدر ریاست سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران دونوں رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی موجودہ سنگین صورتحال پر غور و خوض کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قابض افواج کی جانب سے معصوم کشمیریوں پر یہ ظلم و جبر بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد ڈھونگ پنجائتی انتخابات کو کشمیری عوام نے یکسر طور پر مسترد کر دیا ہے، جس سے عیاں ہوتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جانب سے پاس کردہ قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔