اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ شعبہ طب انسانیت کی خدمت کا شعبہ ہے اور ڈاکٹرز کو خدمت کے جذبہ سے سرشار ہونا چاہئے اور معاشرے کے تمام افراد کو بلارنگ و نسل، قبیلہ اور بلاتفریق عہدہ کے یکساں طبی سہولیات اور علاج معالجہ فراہم کرنا چاہئے۔ منگل کو میرپور میں بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج کے …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان میرپور میں بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج کے کانووکیشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔ 15 مئی (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ شعبہ طب انسانیت کی خدمت کا شعبہ ہے اور ڈاکٹرز کو خدمت کے جذبہ سے سرشار ہونا چاہئے اور معاشرے کے تمام افراد کو بلارنگ و نسل، قبیلہ اور بلاتفریق عہدہ کے یکساں طبی سہولیات اور علاج معالجہ فراہم کرنا چاہئے۔ منگل کو میرپور میں بینظیر بھٹو شہید میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے فارغ التحصیل ہونے والے ڈاکٹرز سے کہا کہ آپ نے اپنی زندگی کا ایک اہم سنگ میل طے کر لیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ آج ایک نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں اور یہ سفر دکھی انسانیت کی خدمت کا سفر ہے، آپ جس قدر اپنے اپنے شعبہ میں پیشہ وارانہ صلاحیت کو مضبوط کریں گے اتنا ہی معاشرہ آپ کے علم اور آپ کے ہنر سے مستفید ہو گا۔








