صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کاکراچی میں کشمیری کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ سے خطاب

اسلام آباد ۔12 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم کشمیریوں کا بے دریغ قتل عام کر رہا ہے ، بھارتی افواج کشمیر میں تشدد، ظلم و بربریت کی ایک نئی داستان رقم کر رہی ہیں۔ کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں قیدی بنا دیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی سربراہی میں بی جے …

اسلام آباد ۔12 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور معصوم کشمیریوں کا بے دریغ قتل عام کر رہا ہے ، بھارتی افواج کشمیر میں تشدد، ظلم و بربریت کی ایک نئی داستان رقم کر رہی ہیں۔ کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں قیدی بنا دیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت کی سربراہی میں بی جے پی کے انتہا پسند اور بھارتی فوجی مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہیں جبکہ بین الاقوامی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل افسوس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں کشمیری کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان صوبائی دارالحکومت کراچی کے دو روزہ سرکاری دورہ پر ہیں جہاں وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے منعقد کی جانے والی مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔ تقریب میں سینیٹر سلیم ضیائ، رکن آزاد جموں و کشمیر کونسل عبدالخالق وصی، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن یاسین خان، صدرکراچی پریس کلب احمد خان ملک اور سینئر سیاسی رہنما سردار شیراز بھی شامل تھے۔