صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں8 سالہ عاصمہ بانو سے اجتماعی زیادتی اور سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک دانستہ جرم ہے جو ہندو جنونیوں نے تقریباً 10 لاکھ گجر اور بکروال خاندانوں کو سزا دینے کےلئے سرزد کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے …

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے مقبوضہ کشمیر میں8 سالہ عاصمہ بانو سے اجتماعی زیادتی اور سفاکانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک دانستہ جرم ہے جو ہندو جنونیوں نے تقریباً 10 لاکھ گجر اور بکروال خاندانوں کو سزا دینے کےلئے سرزد کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام زبانوں کے حوالے سے منعقدہ تیسری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اس سنگین جرم کے مرتکب تمام افراد کو قانون اور انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہئے اور بین الاقوامی برادری کو متاثرہ خاندان اور متاثرہ برادری کی داد رسی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کا ایسا ماحول ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں استوار کیا جا رہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کو بےدردی کے ساتھ کچلا جائے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہے اور وہاں ہندوستانی مشینری لوگوں کی آزادی کےلئے اٹھائی جانے والی آواز کو خاموش کرنے کےلئے جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے اورجنسی تشدد کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں