اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف پاکستانی قوم کی طرف سے بھر پور انداز میں یوم سیاہ منانے اور یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور منانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اتحاد اور یکجہتی سے ہی مودی کے شیطانی عزائم کو خاک میں ملایا جا سکتا …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف پاکستانی قوم کی طرف سے یوم سیاہ منانے اور یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور منانے پر اظہار تشکر

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف پاکستانی قوم کی طرف سے بھر پور انداز میں یوم سیاہ منانے اور یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور منانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اتحاد اور یکجہتی سے ہی مودی کے شیطانی عزائم کو خاک میں ملایا جا سکتا ہے۔ یوم سیاہ کے حوالے سے مظفرآباد میں عوامی ریلی سے خطاب کے بعد ایوان صدر مظفرآباد میں ملاقات کے لئے آنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جیسے قومی اہمیت کے معاملہ پر حکومت، اپوزیشن اور عوام کے یکساں موقف سے ظلم کی چکی میں پسنے والے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور انہیں یہ احساس ہوا ہے کہ وہ اپنی جائز اور منصفانہ جدوجہد میں اکیلے نہیں بلکہ پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے 22 کروڑ عوام ان کی پشت پر ہیں۔








