اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کینیڈین سینٹ، ہاﺅس آف کامنز اور آن ٹیارو قانون ساز اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اٹھائیں اور اس پر بات کریں، ایک فیکٹ فائنڈ نگ مشن مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر بھیجیں جو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ہولناک صورتحال کا جائزہ لے اور طویل حل طلب مسئلہ …
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کینیڈین انٹرنیشنل کونسل کے فاضل ممبران سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کینیڈین سینٹ، ہاﺅس آف کامنز اور آن ٹیارو قانون ساز اسمبلی سے اپیل کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اٹھائیں اور اس پر بات کریں، ایک فیکٹ فائنڈ نگ مشن مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر بھیجیں جو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ہولناک صورتحال کا جائزہ لے اور طویل حل طلب مسئلہ کے حل کےلئے مدد کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈین انٹرنیشنل کونسل کے فاضل ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت کونسل کے صدر فراسر مان نے کی۔ اس موقع پر پاکستانی کونسل جنرل مسٹر عمران صدیقی بھی موجود تھے۔ ماضی میں کینیڈین انٹرنیشنل کونسل (سی آئی سی) کے فورم کے زیراہتمام مختلف اجلاسوں میں دنیا کے کئی وزرائے اعظم، وزرائے خارجہ ، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور نامور ماہر ین تعلیم شرکت کر چکے ہیں۔ صدر نے سی آئی سی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے خالصتاً کشمیر کے موضوع پر اس اجلاس کا انعقاد کیا۔








