صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا یونیورسٹی آف پونچھ کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان جنگ آزادی کشمیر کے سپہ سالار اور سیاسی قائد تھے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف پونچھ کے زیر اہتمام ”غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی شخصیت اور ان کے کارہائے نمایاں “ کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے …

اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان جنگ آزادی کشمیر کے سپہ سالار اور سیاسی قائد تھے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف پونچھ کے زیر اہتمام ”غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی شخصیت اور ان کے کارہائے نمایاں “ کے عنوان سے ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے آزادکشمیر یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر اوررجسٹرار یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر خواجہ فاروق احمد ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین ظفر، پروفیسر مسعود خان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں صدر آزادکشمیر نے کہا کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پانچ ہزار مربع میل پر مشتمل علاقے کی آزادی کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر آج بھی زندہ ہے اور کشمیر کے مقبوضہ حصے کے لوگ آزادی کے لئے برسرپیکارہیں ۔