صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی اعلی سطح کے اجلاس میں گفتگو

مظفرآباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بھارتی قابض افواج کی جانب سے شوپیاں میں 20 معصوم کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے دہشت گرد بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی پرزور اپیل کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم آزاد جموں …

مظفرآباد ۔4 اپریل(اے پی پی ) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بھارتی قابض افواج کی جانب سے شوپیاں میں 20 معصوم کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے دہشت گرد بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی پرزور اپیل کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزراءخواجہ آصف، برجیس طاہر، مشاہد اللہ خان، چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن اور حریت کے سینئر رہنماﺅں جس کی قیادت غلام محمد صفی اور فیض نقشبندی کر رہے تھے، کے ساتھ سپیکر آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر کے آفس چیمبر میں منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا۔ صدر مسعود خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ شوپیاں میں 20 معصوم نوجوانوں کے سرعام اور بے دریغ قتل عام کی مکمل طور پر تحقیقات کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کےلئے مقرر فوجی مبصر گروپ کی رپورٹس کو سلامتی کونسل کے تمام رکن ممالک میں تقسیم کیا جائے تاکہ بھارت کا مجرمانہ و مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو سکے۔