اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے آزاد کشمیر کی یونیورسٹی میں بلند معیار تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے کیو ای سی کو مستحکم بنانے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے رہنما اُصولوں پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے ،اساتذہ کرام خود اعلیٰ اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کریں تاکہ طلباءانہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں ، نوجوان …
صدر آزاد کشمیر کی آزاد کشمیر کی یونیورسٹی میں بلند معیار تعلیم کو یقینی بنانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 اگست (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے آزاد کشمیر کی یونیورسٹی میں بلند معیار تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے کیو ای سی کو مستحکم بنانے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے رہنما اُصولوں پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے ،اساتذہ کرام خود اعلیٰ اخلاقی اقدار کا مظاہرہ کریں تاکہ طلباءانہیں اپنا رول ماڈل بنا سکیں ، نوجوان نسل کو بہترین شہری بنانے کے لیے طلباءمیں اعلیٰ اخلاقی اوصاف پیدا کئے جائیں ، اعلیٰ اخلاقی اقدار کے بغیر کسی بھی شعبے میں نیک نامی پیدا نہیں کی جا سکتی ،جامعات مارکیٹ کے رجحانات سے ہم آہنگ تعلیم کو فروغ دیں اور علم پر مبنی معیشت کے لیے معاشرے کی ضروریات اور دلچسپی کو مد نظر رکھا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں کشمیر ہاﺅس صدارتی سیکرٹریٹ میں منعقدہ یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کی سینٹ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ طلباءکو صرف ڈگریاں دینا ہی مقصود نہیں بلکہ ان کی مارکیٹ میں کھپت کے لیے بھی ٹھوس حکمت عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے ۔ طلباءکو مارکیٹ کے رجحانات سے متعارف کرایا جائے ۔ مختلف کارپوریٹ اداروں میں طلباءکو لے کر جائیں ۔ یا اُن اداروں کے حکام کو یونیورسٹی میں مدعو کر کے طلبا کو متعارف کرایا جائے ۔ طلباءکو تحقیق اور جستجو کی عادت ڈالی جائے ۔








