صدر روحانی کی رواں سال 9لاکھ روزگار کے مواقعوں کی فراہمی کی یقین دہانی

تہران ۔ 27 اگست (اے پی پی) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ملک میں اقتصادی مسائل کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر سال جوانوں کے لئے 9 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے اپنی کابینہ کے ساتھ رہبر اعلی خضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے …

تہران ۔ 27 اگست (اے پی پی) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ملک میں اقتصادی مسائل کے حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر سال جوانوں کے لئے 9 لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے اپنی کابینہ کے ساتھ رہبر اعلی خضرت آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کے دوران کہی۔انہوں نے رہبر اعلی کو ملک کی خوشحالی کے لئے حکومت، اقتصادی اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 12 ویں حکومت ملک میں بے روزگاری کے خاتمے اور اقتصادی ترقی کے لئے مختلف اہم منصوبوں پر کام کررہی ہے جس سے امید ہے کہ ملک کے نوجوان اور جوان طبقے کے روزگار کی فراہمی یقینی ہوگی۔

Leave a Reply