صدر شی جن پھنگ کی زیر صدارت ملک میں سیلابی صورت حال سے متعلق جائزہ اجلاس

بیجنگ ۔ 19 جولائی (اے پی پی) چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ نے سیلاب سے بچاو¿ اور آفات سے متعلق امدادی کاموں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے 17 جولائی کو ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اس موقع پر ایک اہم تقریر کی۔شی جن …

بیجنگ ۔ 19 جولائی (اے پی پی) چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ نے سیلاب سے بچاو¿ اور آفات سے متعلق امدادی کاموں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے 17 جولائی کو ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اس موقع پر ایک اہم تقریر کی۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ جون سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت میں ، ہر سطح کی حکومتوں نے فوری طور پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ تمام متعلقہ محکموں نے اپنے فرائض بھرپور انداز میں سرانجام دیئے ہیں اور قریبی تعاون کو یقینی بنایا ہے ، پیپلز لبریشن آرمی اور آرمڈ پولیس فورس نے اہم مواقع پر کمانڈوز کا کردار ادا کیا ہے ، اور عوام نے مل کر اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے۔