صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی کراچی میں گفتگو

کراچی ۔ یکم فروری (اے پی پی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے جمعرات کو گرین لائن بس منصوبے کا دورہ کیا۔ اس دورے کا آغاز انہوںنے ناگن چورنگی سے کیا۔ نواز شریف نے وفاقی وزراءاور صوبائی رہنماوں کے ہمراہ گرین لائن بس منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ …

کراچی ۔ یکم فروری (اے پی پی) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے جمعرات کو گرین لائن بس منصوبے کا دورہ کیا۔ اس دورے کا آغاز انہوںنے ناگن چورنگی سے کیا۔ نواز شریف نے وفاقی وزراءاور صوبائی رہنماوں کے ہمراہ گرین لائن بس منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر پارٹی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبہ کراچی کے عوام کے لئے مسلم لیگ (ن)کی وفاقی حکومت کا تحفہ ہے اور وفاقی حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ یہ منصوبہ بروقت مکمل ہوجائے ۔انہوںنے کہا کہ گرین لائن بس منصوبے کی تکمیل سے کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل ہونے میں مدد ملے گی ۔ نواز شریف نے کہا کہ دوبارہ برسراقتدار آئے تو کراچی کے لئے مزید میگا پروجیکٹس شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وفاقی حکومت کو کہیں گے کہ اس منصوبے پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور اس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

مزید خبریں