پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈی والا نے صدر آصف علی زرداری سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبرکو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری خیریت سے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری خیریت سے ہیں، جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے،سلیم مانڈی والا
اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈی والا نے صدر آصف علی زرداری سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبرکو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری خیریت سے ہیں۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق سلیم مانڈی والا نے کہا کہ قوم سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ خبروں پر کان نہ دھرے۔انہوں نے واضح کیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری خیریت سے ہیں، جھوٹی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔ انہوں نے فیک نیوز کے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے اداروں سے درخواست کی کہ فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔









