صدر مملکت آصف علی زرداری سے جبوتی کیلئے نامزد سفیر اقصیٰ نواز کی ملاقات

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے جبوتی کیلئے نامزد سفیر اقصیٰ نواز نے ملاقات کی۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر نے نامزد سفیر کو نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ جبوتی پاکستان کی افریقہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے جبوتی کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے …

اسلام آباد۔9دسمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے جبوتی کیلئے نامزد سفیر اقصیٰ نواز نے ملاقات کی۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر نے نامزد سفیر کو نئی ذمہ داری پر مبارکباد دی۔اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ جبوتی پاکستان کی افریقہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے جبوتی کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 2022 میں جبوتی میں مشن کھول کر اپنی طویل المدتی وابستگی کا ثبوت دیا۔صدر آصف علی زرداری نے جبوتی کے ساتھ زراعت، تعلیم، سیاحت اور تجارت میں تعاون بڑھانے کی ہدایت کی۔

صدر مملکت نے جبوتی کے ساتھ مشترکہ ایمان، ثقافتی رابطوں پر زور دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات گہرے کرنے کا اعادہ کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور جبوتی کے درمیان اقوام متحدہ اور او آئی سی میں بہتر رابطہ کاری خوش آئند ہے۔

مزید خبریں