اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈاکٹر سید بدر ہاشمی نے ایوانِ صدر میں صدر ملاقات کی اور اپنی تالیف کردہ کتاب "اللہ سپیکس ٹو یو ان قرآن " پیش کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے قرآن پاک کی بہتر تفہیم کو فروغ دینے کے لئے مصنف کی علمی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مطالعہ اور …
صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈاکٹر سید بدر ہاشمی کی ملاقات ، صدر مملکت کو اپنی کتاب” اللہ سپیکس ٹو یو ان قرآن” پیش کی

مزید خبریں
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے ڈاکٹر سید بدر ہاشمی نے ایوانِ صدر میں صدر ملاقات کی اور اپنی تالیف کردہ کتاب "اللہ سپیکس ٹو یو ان قرآن ” پیش کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے قرآن پاک کی بہتر تفہیم کو فروغ دینے کے لئے مصنف کی علمی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے مطالعہ اور غور و فکر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کتابیں ذہن سازی، اقدار کے فروغ اور لوگوں کو علم و دانش سے جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے علماء اور مصنفین پر زور دیا کہ وہ ایسی ادبی خدمات جاری رکھیں جو علم میں اضافہ، تنقیدی سوچ، اور ایمان و ثقافت کی گہری سمجھ پیدا کرنے کا ذریعہ بنیں۔








