اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کی ہے ، سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں بھارت نواز "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے بہادر سکیورٹی اہلکاروں کے حوصلے اور قربانیوں کو خراجِ تحسین …
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کی ہے

مزید خبریں
اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کی ہے ، سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں بھارت نواز "فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ہفتہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے بہادر سکیورٹی اہلکاروں کے حوصلے اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشیں اس عزم کی عکاس ہیں کہ پاکستانی قوم ملک سے بھارتی پراکسی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ "فتنہ الخوارج” اور اس کے نیٹ ورکس کا جڑ سے خاتمہ ملک میں پائیدار امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








