صدر مملکت آصف علی زرداری نے 5 نومبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 5 نومبر 2025ء بروز بدھ سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا 5 نومبر کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا …

اسلام آباد۔3نومبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 5 نومبر 2025ء بروز بدھ سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا 5 نومبر کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 21 واں اجلاس ہوگا۔