صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر اور جنوبی وزیرستان میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز …

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

اتوار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے باجوڑ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، خیبر اور جنوبی وزیرستان میں کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پشت پناہی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں ملک کے امن کے لئے نہایت اہم ہیں۔