صدر مملکت آصف علی زرداری نے نجی کارگو طیارے کے بحیرہ عرب میں لاپتہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے
صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی کارگو طیارے کے بحیرہ عرب میں لاپتہ ہونے پرافسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے نجی کارگو طیارے کے بحیرہ عرب میں لاپتہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سےجاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے لاپتہ طیارے کے عملے کی خیریت کے لیے دعا کرتے ہوئے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی کامیابی کی امید ظاہر کی۔
انہوں نے طیارے کے عملے کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس آزمائش کی گھڑی میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم لاپتہ عملے کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔








