صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے حادثے پر اظہار افسوس

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں اہلکاروں کی شہادت پر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے مظفرآباد کے قریب پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے حادثے میں اہلکاروں کی شہادت پر اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہداء کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ صدر مملکت نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔