صدر مملکت آصف علی زرداری کا چاغی اور پشین میں 21 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقوں چاغی اور پشین میں 21 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کسٹمز ہائوس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے اور کوئٹہ-تفتان ہائی وے پر دہشت گردوں کی جانب سے غیر قانونی چیک پوسٹ قائم کرکے مسافروں کی …

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقوں چاغی اور پشین میں 21 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کسٹمز ہائوس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے اور کوئٹہ-تفتان ہائی وے پر دہشت گردوں کی جانب سے غیر قانونی چیک پوسٹ قائم کرکے مسافروں کی نقل و حرکت متاثر کرنے کی کوششیں ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

صدر مملکت نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔صدر مملکت نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے دوران دو افسران اور کسٹمز کے ایک اہلکار سمیت چھ بہادر جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ شہداء نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کے دفاع کی عظیم مثال قائم کی۔

مزید خبریں