صدر مملکت آصف علی زرداری نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بے گناہ خاتون کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا اعلیٰ انسانی اقدار اور قومی خدمت کی روشن مثال ہے
صدر مملکت آصف علی زرداری کا گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے گروپ کیپٹن عاصم طارق کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بے گناہ خاتون کے تحفظ کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنا اعلیٰ انسانی اقدار اور قومی خدمت کی روشن مثال ہے۔پیر کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدرِ مملکت نے شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور صبرِ جمیل کی دعا کی۔صدر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر اس طرح کی واردات باعث تشویش ہے، ایسے واقعات کے مکمل سدباب کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔







