صدر مملکت سے گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات

کوئٹہ ۔ 16 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امن کو ملک وقوم کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، بلوچستان میں امن وامان کے قیام کے لئے وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے یہ بات گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے گفتگو …

کوئٹہ ۔ 16 اپریل (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امن کو ملک وقوم کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، بلوچستان میں امن وامان کے قیام کے لئے وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے یہ بات گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران صوبے کی سکیورٹی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ امن کے قیام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ امن ملک وقوم کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کے قیام کے لئے وفاق صوبائی حکومت کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ دھرنے کا پر امن اختتام باعث اطمینان ہے۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہارکیا گیا کہ ملک دشمن عناصر کی پاکستان کی ترقی کے خلاف سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

Leave a Reply