اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) پاکستان اور تاجکستان نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دو طرفہ تجارت میں اضافے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے ہفتہ کو چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اٹھارہویں اجلاس کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور انکے تاجک ہم منصب امام علی رحمانوف کے درمیان …
صدر مملکت ممنون حسین اور ان کے تاجک ہم منصب امام علی رحمانوف کے درمیان ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جون (اے پی پی) پاکستان اور تاجکستان نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دو طرفہ تجارت میں اضافے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے ہفتہ کو چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان کی کونسل کے اٹھارہویں اجلاس کے موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور انکے تاجک ہم منصب امام علی رحمانوف کے درمیان ملاقات کے دوران پایا گیا۔دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے مشاورت کی،قریبی تعلقات پر اطمینان کا اظہار اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین دو طرفہ اقتصادی صلاحیت کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تجارت میں اضافے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔صدر مملکت ممنون حسین اور انکے تاجک ہم منصب امام علی رحمانوف نے تجارت،معیشت،سرمایہ کاری،ثقافت،تعلیم ،سائنس و ٹیکنالوجی اوردفاع کے شعبوں میں تعاون کے مختلف پہلووں کا بھی جائزہ لیا۔








