اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے، اب بچے کھچے دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان آ رہے ہیں جس کی روک تھام کےلئے پاک۔افغان سرحد پر باڑ تعمیر کی جا رہی ہے جس کے نتیجہ میں جلد ہی اس خطے میں دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔ …
صدر مملکت ممنون حسین سے ملائیشین رائل نیوی کے سربراہ ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان ایچ جے احمد بدرالدین کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے، اب بچے کھچے دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان آ رہے ہیں جس کی روک تھام کےلئے پاک۔افغان سرحد پر باڑ تعمیر کی جا رہی ہے جس کے نتیجہ میں جلد ہی اس خطے میں دہشت گردی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان افغانستان حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے یہ بات ملائیشیا کی رائل نیوی کے سربراہ ایڈمرل تان سری احمد قمرالزمان ایچ جے احمد بدرالدین سے پیر کو ملاقات میں کہی۔ اس سے قبل صدر مملکت نے ایک پروقار تقریب میں انھیں نشانِ امتیاز (ملٹری) بھی عطا کیا۔ تقریب میں ملائیشیا کے سفیر اکرام بن محمد ابراہیم اورچیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے علاوہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں، ہمیں خوشی ہے کہ ”آسیان“ کی مکمل ڈائیلاگ پارٹنر شپ کے حصول کےلئے ملائیشیا نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا جس پر ہم اس کے شکر گزار ہیں۔








