اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین اور چین کے نائب وزیر اعظم وینگ یینگ نے کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون جاری رہے گا اور دونوں ملک انسانیت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے، دونوں قائدین نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی جلد تکمیل پر بھی زوردیا۔دونوں …
صدر مملکت ممنون حسین سے چین کے نائب وزیر اعظم وینگ یانگ کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین اور چین کے نائب وزیر اعظم وینگ یینگ نے کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون جاری رہے گا اور دونوں ملک انسانیت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے، دونوں قائدین نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی جلد تکمیل پر بھی زوردیا۔دونوں رہنماوں کے درمیان یہ اتفاق رائے پیر کو یہاں ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میںسامنے آیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے وفود بھی شریک تھے۔صدر مملکت نے پاکستان کے یوم آزادی 70ویں سالگرہ کی تقریبات میں اعلیٰ ترین سطح پرچین کی شرکت پر معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں ملکوں کے پرخلوص رشتے کا اندازہ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملک دکھ اور سکھ کے ہر موقع پر ایک دوسرے کے کام آتے ہیں جو دنیا کے لیے ایک مثال ہے۔صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان تمام اہم امور میں چین کی حمایت کرتاہے۔ انھوں نے حال ہی میں چینی سرزمین پر بھارتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر چین نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا ہے، وہ قابل تعریف ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ؛ تائیوان، تبت، سنکیانگ اور ساوتھ چائنا سی سمیت تمام معاملات میں چین کی مکمل حمایت کرتا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان چین کے تعاون سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کرتا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے چین کا کردار قابل تحسین ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ ان کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور یہ مسئلہ جلد حل ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر سمیت تمام متنازعہ مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔








