صدر مملکت ممنون حسین سے ڈاکٹر سیّد سلمان ندوی کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اصلاح معاشرہ اور دین کی تعلیمات پر مثر طریقے سے عمل درآمد کے لئے اجتہاد نا گزیر ہے، اس سلسلے میں علمائے کرام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اجتہاد کی صلاحیت رکھنے والے علماءتیار کریں تاکہ جدید عہد کے تقاضے کی تکمیل کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بات ممتاز عالم دین …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اصلاح معاشرہ اور دین کی تعلیمات پر مثر طریقے سے عمل درآمد کے لئے اجتہاد نا گزیر ہے، اس سلسلے میں علمائے کرام کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اجتہاد کی صلاحیت رکھنے والے علماءتیار کریں تاکہ جدید عہد کے تقاضے کی تکمیل کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بات ممتاز عالم دین ڈاکٹر سیّد سلمان ندوی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں اپنے وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کے لئے علمائے کرام پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔