اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے نگران وفاقی کابینہ کے مزید 2 وزراءسے ان کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف اٹھانے والے وزراءمیں میاں مصباح الرحمن اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری بدھ کو ایوان صدر میں ہوئی جس میں نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک، نگران وفاقی وزراءاور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس …
صدر مملکت ممنون حسین نے نگران وفاقی کابینہ کے مزید 2 وزراءسے حلف لے لیا
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے نگران وفاقی کابینہ کے مزید 2 وزراءسے ان کے عہدے کا حلف لے لیا۔ حلف اٹھانے والے وزراءمیں میاں مصباح الرحمن اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد نعیم لودھی شامل ہیں۔ تقریب حلف برداری بدھ کو ایوان صدر میں ہوئی جس میں نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک، نگران وفاقی وزراءاور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کابینہ کے ارکان کو مبارکباد دی اور توقع کا اظہار کیا کہ انہیں سونپی جانے والی ذمہ داریاں وہ احسن طریقے سے نبھائیں گے۔









