اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ۔صدر مملکت ممنون حسین نے 6 نگران وفاقی وزراءسے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس سلسلے میں تقریب منگل کو ایوان صدر میں ہوئی جس میں نگران وزیراعظم ناصر الملک بھی موجود تھے۔ حلف اٹھانے والے نگران وزراءمیں عبداللہ حسین ہارون ، محمد اعظم خان ، ڈاکٹر شمشاد اختر ، سید علی ظفر ، …
صدر مملکت ممنون حسین نے 6 نگران وفاقی وزراءسے ان کے عہدے کا حلف لیا
اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ۔صدر مملکت ممنون حسین نے 6 نگران وفاقی وزراءسے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ اس سلسلے میں تقریب منگل کو ایوان صدر میں ہوئی جس میں نگران وزیراعظم ناصر الملک بھی موجود تھے۔ حلف اٹھانے والے نگران وزراءمیں عبداللہ حسین ہارون ، محمد اعظم خان ، ڈاکٹر شمشاد اختر ، سید علی ظفر ، محمد یوسف شیخ اور مسز روشن خورشید بروچہ شامل ہیں۔تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ تقریب میں سینئر حکام نے شرکت کی۔ وزراءکے محکموں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے حلف برداری کے بعد نئے نگران وزراءکو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ان کو پاکستان کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔دریں اثنائصدر مملکت سے نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک اور کابینہ کے ارکان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے نگران کابینہ کے ارکان کو مبارک باد دی اور توقع کا اظہار کیا کہ ملک میں صاف اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے نگران حکومت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے گی۔









