صدر مملکت ممنون حسین ”پاک چین اقتصادی راہداری اور بیمہ انڈسٹری“ کے تناظرمیں سیمینارسے خطاب

کراچی ۔ 31 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے ثمرات موثر ٹیم ورک کے ذریعے ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مستقبل قریب میں اقتصادی راہداری کی مکمل فعالیت سے بیمہ انڈسٹری کی اہمیت میں مزید اضافہ اور نوعیت میں بڑی حد تک تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ بیمہ کی صنعت جتنی متحرک ، فعال ہو گی اور معاملات کی تکنیکی پیچیدگیوں کو …

کراچی ۔ 31 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری کے ثمرات موثر ٹیم ورک کے ذریعے ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مستقبل قریب میں اقتصادی راہداری کی مکمل فعالیت سے بیمہ انڈسٹری کی اہمیت میں مزید اضافہ اور نوعیت میں بڑی حد تک تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ بیمہ کی صنعت جتنی متحرک ، فعال ہو گی اور معاملات کی تکنیکی پیچیدگیوں کو سادہ اور آسان بنائے گی، ا±تنا ہی اِس کی خدمات کا دائرہ وسیع ہو گا ، بیمے کی صنعت محض ایک کاروبار نہیں بلکہ قومی خدمت کے ایک مفید ادارے کی حیثیت رکھتی ہے۔یہ باتیں انہوں نے ہفتہ کو وفاقی محتسب برائے انشورنس کے زیرِ اہتمام پاک چین اقتصادی راہداری اور بیمہ انڈسٹری کے تناظرمیں منعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر بھی موجود تھے جبکہ وفاقی ٹیکس محتسب رئیس الدین پراچہ نے اس موقع پر اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔