صدر مملکت ممنون حسین کا ایچ ای سی کی جانب سے افغان طلباءکیلئے تین ہزار سکالرشپس دینے سے متعلق تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو ان عوامل پر گہری نگاہ رکھنا ہو گی جو مذموم مقاصد اور بدنیتی کی وجہ سے کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں اور نازک معاملات میں پیچیدگی پیدا کرکے غلط فہمیاں بڑھانا چاہتے ہیں، مجھے افغان قوم اور ان کی قیادت کی دانشمندی پر بھروسہ ہے، وہ ہر قسم کی …

اسلام آباد ۔ 08 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو ان عوامل پر گہری نگاہ رکھنا ہو گی جو مذموم مقاصد اور بدنیتی کی وجہ سے کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں اور نازک معاملات میں پیچیدگی پیدا کرکے غلط فہمیاں بڑھانا چاہتے ہیں، مجھے افغان قوم اور ان کی قیادت کی دانشمندی پر بھروسہ ہے، وہ ہر قسم کی داخلی و خارجی سازشوں کو ناکام بنا کر اس خطہ اور خاص طور پر دونوں ملکوں میں ترقی و خوشحالی کے سفر میں اہم کردار ادا کریں گے، پاکستان افغانستان کو ترقی و خوشحالی کے مواقع میں کھلے دل سے شریک کرنے کا خواہشمند ہے اور یقین ہے کہ افغان قیادت، عوام اور خاص طور پر نوجوان وقت کی آواز کو سن کر اپنا تاریخی کردار ضرور ادا کریں گے۔ وہ بدھ کو یہاں پاک چائنہ فرینڈشپ سنٹر میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے افغان طلباءکیلئے تین ہزار سکالرشپس دینے سے متعلق تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

Leave a Reply