صدر مملکت ممنون حسین کا بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب

کراچی ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو تباہ کرنے کی سازش ہے جسے قوم کے اتحاد سے ناکام بنا دیا جائے گا۔ قوم نے دہشتگردی کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرکے اپنے بھرپور اتحاد کا ثبوت دیا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو کراچی میں بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے …

کراچی ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہشت گردی ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو تباہ کرنے کی سازش ہے جسے قوم کے اتحاد سے ناکام بنا دیا جائے گا۔ قوم نے دہشتگردی کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرکے اپنے بھرپور اتحاد کا ثبوت دیا۔ انہوں نے یہ بات پیر کو کراچی میں بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانووکیشن سے بقائی یونیورسٹی کی چیئرمین زاہدہ بقائی نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری سیاسی عدم استحکام اور خطہ میں دہشت گردی کی وجہ سے پورا ملک خاص طور پر بلوچستان اور کراچی مختلف مسائل کا شکار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ سیاسی قیادت اور دیگر قومی ادارے مسائل پر قابو پانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں چرچ پر دہشت گرد حملہ کی وجہ سے پورا ملک سوگوار ہے، دشمن نے مکاری کے ساتھ ایسے وقت کا انتخاب کیا ہے جب مسیحی برادری عیسیٰؑ کا یوم ولادت منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کا مقصد وطن عزیز میں مذہبی ہم آہنگی کی فضاءکو متاثر کرکے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی ساز ش ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پوری قو م کو متحد ہو کر مٹھی بھر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply