اسلام آباد ۔ 25نومبر (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نوجوان سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہونے ، سائنس و ٹیکنالوجی ، صنعت و حرفت اور کاروبار کے جدید مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے خود کو تیار کریں تاکہ وہ مالی طور آسودہ ہونے کے علاوہ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے والے بن سکیں ، شدت پسندی کا ناسور اب آخری سانسیں …
صدر مملکت ممنون حسین کا رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے بارہویں کانووکیشن سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25نومبر (اے پی پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ نوجوان سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہونے ، سائنس و ٹیکنالوجی ، صنعت و حرفت اور کاروبار کے جدید مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے خود کو تیار کریں تاکہ وہ مالی طور آسودہ ہونے کے علاوہ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرنے والے بن سکیں ، شدت پسندی کا ناسور اب آخری سانسیں لے رہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کو یہاں رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے بارہویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ انسان کی زندگی میں چند مواقع بہت یادگار اور انتہائی دیرپا اثرات رکھتے ہیں، ان میں سے ایک موقع یہی ہے جس میں آج ہم شریک ہیں۔








