اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مستقبل نوجوانوں کا ہے اور وہ ملک کی باگ ڈورسنبھالنے کے لئے خود کو تیار کریں، پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں جمہوری روّیوں کو فروغ دیں۔ انہوں نے یہ بات ایوان صدر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی علمی درسگاہ سندھ …
صدر مملکت ممنون حسین کا سندھ مدرسة الاسلام یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ مستقبل نوجوانوں کا ہے اور وہ ملک کی باگ ڈورسنبھالنے کے لئے خود کو تیار کریں، پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں جمہوری روّیوں کو فروغ دیں۔ انہوں نے یہ بات ایوان صدر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی علمی درسگاہ سندھ مدرسة الاسلام یونیورسٹی کے طالبِ علموں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ قومی ترقی کا حصول صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم اخلاص کے ساتھ ہر لحظہ علم و تحقیق کی جستجو میں رہیں۔








