صدر مملکت ممنون حسین کا نیکٹاکے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاءکے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی )صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ انتہاءپسندی سے نمٹنے کیلئے تمام مکاتب فکر، طبقات اور اداروں میں ہم آہنگی ضروری ہے، پاکستانی قوم کا دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ بڑی کامیابی ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیاں تاریخی ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ صرف طاقت کے ذریعے ممکن نہیں اس کیلئے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع حکمت …

اسلام آباد ۔4 اپریل(اے پی پی )صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ انتہاءپسندی سے نمٹنے کیلئے تمام مکاتب فکر، طبقات اور اداروں میں ہم آہنگی ضروری ہے، پاکستانی قوم کا دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ بڑی کامیابی ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیاں تاریخی ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ صرف طاقت کے ذریعے ممکن نہیں اس کیلئے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع حکمت عملی اور عزم ضروری ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو نیشنل کاﺅنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کے شرکاءکے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دیگر ممالک پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی سے بعض دشمن قوتوں نے بھی فائدہ اٹھایا، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں براہ راست نشانہ بنا۔ انہوں نے کہا کہ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے قوانین اور تعلیمی نظام میں تبدیلیاں کی جائیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد اور تعداد میں اضافہ کیا جائے۔