صدر مملکت ممنون حسین کا پاکستانی ماہرین تعلیم،دانشوروں کے اجتماع سے خطاب

آستانہ (قزاخستان) ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ کے ذریعے نہیں بلکہ صرف مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان افغانستان میں استحکام کے لئے اپنے افغان بھائیوں کی معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں پاکستانی ماہرین تعلیم اور دانشوروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں قزاخستان میں …

آستانہ (قزاخستان) ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ افغانستان کا مسئلہ جنگ کے ذریعے نہیں بلکہ صرف مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان افغانستان میں استحکام کے لئے اپنے افغان بھائیوں کی معاونت جاری رکھے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں پاکستانی ماہرین تعلیم اور دانشوروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں قزاخستان میں پاکستان کے سفیر عبدالسالک خان ، کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل او آئی سی نعیم خان ، ڈائریکٹر جنرل سائنس و ٹیکنالوجی عرفان شوکت اور پاکستانی تارکین وطن کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ صدر جو ہفتہ کو چار روزہ سرکاری دورہ پر آستانہ پہنچے تھے نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے باصلاحیت افراد کے ملک چھوڑ کر جانے کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب پاکستانی ماہرین تعلیم اور پروفیشنلز اپنی مادر وطن میں خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ قزاخستان میں پاکستانی تارکین وطن خدمات انجام دے رہے ہیں جو ملک کے لئے نیک نامی کاباعث ہیں۔ صدر نے کہاکہ حکومت کی دانشمندانہ اور کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت نے گزشتہ چند برسوں میں نمایاں پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری فعال ہونے سے ملک میں سرمایہ کاری کی صورتحال مزید بہتر ہو گی۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply